ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہندوستان پی اوکے کو بلا تاخیر قبضے میں لے :رام دیو

ہندوستان پی اوکے کو بلا تاخیر قبضے میں لے :رام دیو

Tue, 13 Jun 2017 14:10:00    S.O. News Service

موتیہاری، 11؍جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )یوگ گرو بابا رام دیو نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے )کو سارے تنازعہ کی جڑ بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو فورااسے قبضے میں لینا چاہیے ۔مشرقی چمپارن ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری میں منعقد تین روزہ یوگ اور دھیان کیمپ کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہاکہ پاکستان کے سارے جرائم کی جڑ پاک مقبوضہ کشمیر ہے، ہندوستان کو چاہیے کہ وہ پی اوکے کو فوری طورپر اپنی تحویل میں لے۔رام دیو نے کہاکہ چوہے کی اوقات رکھنے والا ملک پاکستان ہندوستان جیسے طاقتور ملک کو آنکھیں دکھاتا رہتا ہے، ہندوستان کو پاکستان کے پھن کو کچل ڈالنا چاہیے ، ساتھ ہی پی او کے کے سارے دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کر دینا چاہیے ۔انہوں نے پاکستان ، ہندوستان سرحد پر آئے دن ہو رہے خون خرابے کے لیے داؤد ابراہیم، مولانا اظہر مسعود اور حافظ سعید جیسے لوگوں ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پکڑ کر زندہ یا مردہ ہندوستان کے حوالے کر دیا جانا چاہیے ۔رام دیو نے پاکستانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی عوام امن پسند اور اچھی ہے لیکن وہاں کے کچھ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں ۔
 


Share: